ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: بی پی ایل اوراے پی ایل کی درخواست دینے کے لیے آن لائن پورٹل اب تک نہیں کھولاگیاہے،عوام پریشان

بنگلورو: بی پی ایل اوراے پی ایل کی درخواست دینے کے لیے آن لائن پورٹل اب تک نہیں کھولاگیاہے،عوام پریشان

Wed, 14 Jun 2023 11:34:38    S.O. News Service

بنگلورو، 14/جون(ایس او نیوز) بی پی ایل اور اے پی ایل راشن کارڈ کی درخواست کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہاتھا کہ جون کے پہلے ہفتے میں آن لائن درخواست دینے کی اجازت فراہم کی جائے گی لیکن اب تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ابھی تک آن لائن پورٹل نہیں کھلا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے پورٹل نہیں کھولا گیا ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے نئے راشن کارڈس کی درخواست جمع کروانے اور تقسیم کرنے کا عمل روک دیا گیا تھا۔ ویب پورٹل پر درخواست جمع کرانے کا سیکشن اب تک لاک ہے۔انتخابات ختم ہوئے اورنئی حکومت بھی قائم ہوگئی،انتخابات ختم ہونے اور کانگریس برسراقتدار آنے کے باوجودآن لائن پورٹل نہیں کھولا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ تاخیر اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ نااہل لوگ بی پی ایل راشن کارڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں تاکہ سرکاری گارنٹی اسکیموں کا فائدہ حاصل کیا جا سکے۔بی پی ایل کارڈ بنانے کے لیے خاندان کی سالانہ آمدنی 1.20 لاکھ روپے کی حد سے تجاوز نہ کرے۔ اے پی ایل کارڈز کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔ گروہالکشمی یوجنا کی سہولت حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دی ہے۔ تاہم، https://ahara.kar.nicپورٹل پر درخواست جمع کرانے کا سیکشن بند ہے۔


Share: